قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں، قومی ہیرو نے گزشتہ روز ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی جیت: اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے دور 86.40 میٹر کی تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے 52 سال بعد ایشیئن ایتھلیٹکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 2 بھارتی ایتھلیٹس سمیت دیگر کو ہرایا۔

ارشد ندیم نے اولمپکس سمیت مختلف مقابلوں میں پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈلز جیت رکھے ہیں، قومی ہیرو جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، انہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب، اہل خانہ اور دوستوں نے ارشد ندیم کا بھرپور استقبال کیا۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کو پھولوں کا ہار پہنایا اور ان کو گلدستہ بھی پیش کیا، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی ارشد ندیم کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

’بیٹے کو حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات دی گئی ہیں‘

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیرو کی والدہ کا کہنا ہے ’میرے بیٹے نے پہلے بھی ملک کا نام روشن کیا، آج بھی ملک کا نام روشن کرکے آیا ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو بہترین سہولیات دی گئی ہیں جس پر وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کا والہانہ استقبال اور مجھے نظرانداز کیا گیا، عالمی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند کا شکوہ

اس موقع پر ارشد ندیم نے گفتگو میں کہا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ عزت دی، ہمیشہ محنت کی ہے، آئندہ بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 50 سال بعد ایشیئن ایتھلیٹکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل آیا ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتنے کی پوری کوشش کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم