تحریک انصاف نے 3ماہ کی ممبر شپ فیس کس سطح کے کارکنان سے مانگی؟

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کارکنوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن اسی ماہ ہونے ہیں، الیکشن میں ایکٹو ممبرز کے لیے فیس ادا کرنا ضروری ہے۔ فیس جیز کیش اور بذریعہ پارٹی اکاؤنٹ بھی دی جا سکتی ہے۔ 50 روپے فی ماہ کے تحت 3 ماہ کی فیس ادا کرنا لازمی ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کسی بھی سطح، یونین کونسل سے مرکز تک کا الیکشن لڑنے یا ووٹ دینے کے لیے رابطہ پر ممبر ہونا ضروری ہے۔ ممبر شپ کی تاریخ آئندہ 2 سے 3 روز تک کھلی ہوئی ہے، انتخاب کا اعلان ہوتے ہی ممبر شپ بند کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے گزارش ہے کہ دیر مت کریں اور اپنے اپنے سنجیدہ پینلز بنائیں، ان مشکل حالات میں پُر امن الیکشن ہونے چاہئیں۔ عمران خان آپ کو حق رائے دہی دینا چاہتے ہں، پینل ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالیں، بالکل اچھے اور منظم انداز میں سامنے آئیں، بھرپور حصہ لیں، پیار اور محبت سے پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کریں اور اپنی جدو جہد جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp