وزیراعظم کے نام پر غور نہیں کیا، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہوں گے، عمران خان

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کا اعلان اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا ہے، اس پر غور کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔ ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، اسی لیے سب سے پہلے انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن سے ملاقات ہوئی ہے، انہیں 3 جماعتوں کے علاوہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہہ دیا ہے۔ دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر برا اثر پڑے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، اور دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر برا اثر پڑے گا۔ بار بار کہتا رہا ہوں کہ آزاد اور شفاف انتخابات ہی واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے، شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ لوگ ہی ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں۔

انہوں نے جیل میں کسی سرکاری عہدے دار سے ملاقات کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد ہو ہی نہیں سکتا۔

’میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا، بشرا بی بی کی بھی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت ہونا ہے۔‘

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے کہ الیکشن جیت گئے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز دونوں ہی الیکشن ہارے ہیں۔ تحریک انصاف کی عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔

’جب رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے۔‘

صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کیا وفاق میں حکومت بنائیں گے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

’اب پتہ چل گیا کہ ہم آراوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے۔‘

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا ہے، اس پر غور کروں گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے میں نے علی امین گنڈا پور کو نامزد کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟