پی ایس ایل 9 ، چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں سیزن کے لیے ٹرافی کی رونمائی کرا دی گئی ہے۔ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی لاہور میں واقع پولو گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور اسٹار کرکٹرز نے شرکت کی۔

تقریب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز، کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی شریک تھے، ٹرافی کو ’دی اورین ٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنے 9ویں سیزن میں داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی گئی ہے، امید ہے یہ ٹورنامنٹ اچھا رہے گا، ہماری طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا میں نے تاحال پوری طرح سے عہدہ نہیں سنبھالا ہے، مگر ٹیم سے تمام آگاہی لیتا رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو پاکستانیوں کا خواب ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے، محنت نظر آئے گی، جب تک تمام ترصورتحال سے آگاہ نہیں ہوتا، تب تک کچھ نہیں کہہ سکتا، خامیوں پر کام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘