ایران کا دور مار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

چینی نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی ) نے اپنے ایک کروزر (بڑے جنگی بحری جہاز) سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن اور نیوی نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی کامیابی سے ہماری بحریہ کے اثرورسوخ اور طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کوراور ایرانی مسلح افواج کسی بھی سازش اور مخاصمانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp