الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید 9 امیدواروں کی کامیابی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف، این اے 123 سے شہباز شریف، این اے 127 عطاتارڑ، این اے 119 سے مریم نواز جبکہ این اے 118 سے سے حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-130 سے قائد نوازشریف ، NA-123 سے صدر محمد شہبازشریف ، NA-119 سے مریم نوازشریف ، NA-123 سے حمزہ شہبازشریف اور NA-127 سے عطاءاللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا pic.twitter.com/8A7I3HovMO
— PMLN (@pmln_org) February 13, 2024
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سیالکوٹ سے نومنتخب لیگی ممبر اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ آصف جبکہ این اے 72 سے علی زاہد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
الحمدللہ سٹی میڈیا ٹیم اب سے چند گھنٹے پہلے ہی قائد محترم خواجہ محمد آصف کو باضابطہ مبارکباد دے چکی ہے۔
شیر آ نہیں رہا شیر آچکا ہے۔۔۔۔۔@KhawajaMAsif #ElectionResults2024 pic.twitter.com/oOWj5ej5pQ— Citymedia Sialkot (@citymediasial) February 13, 2024
الیکشن کمیشن نے این اے 73 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کی رہنما نوشین افتخار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جبکہ این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار امیرمقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اب تک قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔
سعد رفیق کو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے لاہور سے لطیف کھوسہ کے مقابلے میں انتخاب ہارنے والے خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی میں پہنچانے کے لیے ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں خواجہ سعد رفیق کو این اے 119 سے ٹکٹ دیا جائےگا۔