سعودی عرب میں بھی سونا مہنگا ہو گیا

ہفتہ 11 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان پایا گیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 220.51 ریال رہی، 22 قیراط ایک گرام سونا 202.14 ریال، 21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 192.95 ریال رہی جو جمعرات کی شب 191.26 ریال تھی۔

جبکہ 18 قیراط کی قیمت 165.39 ریال رہی۔ 8 گرام والی 21 قیراط کی سونے کی گنی 1852.32 ریال اور اسی وزن کی 22 قیراط کی گنی 1940.53 ریال اور24 قیراط کی قیمت 2116.94 ریال رہی۔

پانچ گرام والے سونے کے بسکٹ 1146.68 ریال جبکہ 10 گرام کی قیمت 2266.89 ریال اور20 گرام کے بسکٹ 4502.91 ریال میں فروخت کیا گیا۔

گولڈ مارکیٹ میں ایک کلوسونے کے بسکٹ کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 58 ریال جبکہ 100 گرام کی قیمت 22 ہزار 316 ریال اور50 گرام کے بسکٹ کی قیمت 11 ہزار 180 ریال متعین کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp