’نوازشریف کو وزیراعظم کیوں نہیں بنایا؟‘ کئی ورکرز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کو وزیراعظم اور مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم جبکہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ورکرز کی جانب سے قیادت کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خرم عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’ میں میرے چار بہن بھائی، میرے امی ابو ، میرے ابو کے 14بہن بھائی اور آگے ان کے  65سے اوپر بچے جو ستر فیصد مسلم لیگی سپورٹر ہیں سب اس فیصلے کیلیے بس اتنا کہیں گے آصف غفور کی طرح، ریجیکٹڈ‘

حسین فہد نامی ایکس صارف نے قیادت کے اس فیصلے پو مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ اتنے عرصے سے میاں نواز شریف صاحب کے وزیراعظم بننے کے لیے انتظار کر رہے تھے اور آج جا کے پتہ چلتا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب وزیراعظم کے امیدوار ہی نہیں ہے‘

ایک اور ایکس صارف مبین نے لکھا کہ ’ہم نہیں مانتے، وزیر اعظم صرف نواز شریف‘

جہاں کئی لیگی ورکرز اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ ورکرز پارٹی چھوڑنے کا اعلان بھی کرتے نظر آتے ہیں‘

محمد منہاج عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ دل ٹوٹ گيا آج پهر پہلى محبت كى طرح‘

صحافی خرم انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’نواز شریف کو بس کبوتر بازی کے لیے بلایا گیا تھا‘

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے لیے نامزد کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp