اسرائیلی پبلک ریڈیو نیوز نے اسرائیلی فوج کے جنگی سپاہیوں اور دیگر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پچھلے کچھ روز میں غزہ کی پٹی کے اندر بڑی تعداد میں آوارہ کتوں نے اسرائیلی ڈیفینس فورسز کے اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یروشلم پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پبلک ریڈیو کے دوپہر کے ایک شو میں پہلی مرتبہ دعویٰ کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے سینکڑوں جنگلی کتے فوجی اکٹھا کرنے والے علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کا جارحانہ موٖڈ میں رخ کررہے ہیں۔
اسرائیلی نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے مطابق، غزہ کی پٹی میں اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں آوارہ کتوں کے مسکن ہونے کا شبہ ہے، تاہم اسرائیلی ڈیفینس فورسز کے کسی بھی فوجی کے اس ضمن میں زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم اس نوعیت کے حملے رپورٹ کرنے والے فوجیوں نے ان آوارہ کتوں کو ضرورت سے زیادہ جارحانہ قرار دیا ہے۔
IDF combat soldiers were the target of attacks by packs of stray dogs inside the Gaza Strip over the past several days.
Read more:https://t.co/qMnB6vyG3S
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) February 13, 2024
اسرائیلی فوجیوں کے مشاہدے کے مطابق غزہ کے علاقے میں یہ کتے قریب آتے اور کاٹنے کی کوشش کرتے ہوئے دانت نکالتے ہیں اور بے طرح بھوکتےہیں، تاہم اب تک اسرائیلی سپاہی ان کتوں کے حملوں کو پسپا کرنے میں کامیاب رہے ہیں،
سینکڑوں آوارہ کتے غزہ سے اسرائیلی علاقے میں داخل
اسرائیلی نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے جنوبی شفیلا ڈسٹرکٹ انسپکٹر، کوبی سوفر نے اس ہفتے کے شروع میں اطلاع دی تھی کہ 7 اکتوبراوراس کے بعد حماس کے خلاف جنگ کے بعد سینکڑوں آوارہ کتے غزہ سے فرار ہو چکے ہیں، اسرائیلی علاقے میں داخل ہو کر غزہ کی سرحدی برادریوں کے کھنڈرات میں چھپ گئے ہیں۔