آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کی مہم کیوں چل رہی ہے؟

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے اپنے ایکس اکائونٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا ’پروگرام وڑ گیا‘ جس پر صارفین اور خاص کر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کریم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بائیکاٹ کریم کی مہم کا ہیش ٹیگ شروع کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی ۔

رہنما مسلم لیگ ن مائزہ حمید نے کہا کہ اپنے موبائل سے کریم کی ایپ ڈیلیٹ کر دیں اور اس کا اسکرین شاٹ میرے ساتھ شیئر کریں۔

صحافی علی رضا نے لکھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا ٹوئٹر ہینڈل اس سے پہلے بھی ایسے سیاسی ٹوئٹ کرکے ڈلیٹ کرچکا ہے۔ انہیں سیاسی ورکروں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے۔

پرویز سندھیلا لکھتے ہیں کہ ن لیگ کے ورکروں کے جذبات کی تضحیک کرنے پر کریم ٹیکسی سروس کا بائیکاٹ کریں۔

ایک صارف نے لکھا کہ میاں نواز شریف سے محبت کرنے والے اس ایپ کو ہمیشہ کے لئے موبائل سے ڈیلیٹ کر دیں. ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp