ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لیے نام سامنے آگئے

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو حاصل کل نشستوں کی بنیاد پر خواتین کی  7مخصوص نشستیں ملیں گی۔ ان نشستوں کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے صوفیہ سعید ایڈووکیٹ، فرح سہیل، قراة العین اور بلقیس مختار  فوزیہ حمید، مسرت جبین اور افشاں قمبر صوبائی اسمبلی کا حصہ ہوں گی، ذرائع ایم کیو ایم پاکستان

اقلیتی نشستیں

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ اسمبلی کی مخصوص اقلیتی نشستوں پر منگلا شرما اور سنجے پروانی کا نام سامنے آیا ہے۔

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی چار خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر نگہت شکیل، سبین غوری، رعنا انصار اور فرزانہ سعید کا نام سامنے آیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے مخصوص خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ناموں کی توثیق کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp