برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ’ٹائنی اسپیس‘ پروجیکٹ کیا ہے؟

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

74واں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس میلے کا مقصد غزہ پر اسرائیل کی جنگ سے جڑے ایک ’کھلے مکالمے‘ کو فروغ دینا ہے۔

برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹرز میریٹ ریسن بیک اور کارلو چیٹریان نے، جو آخری بار اس فیسٹیول کے انعقاد کو یقینی بنارہے ہیں، اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب انہوں نے اس سال فیسٹیول کا پروگرام متعارف کرایا تو وہ یہ دیکھ کر پریشان ہیں کہ جرمنی سمیت دنیا بھر میں یہود اور مسلمان مخالف ناراضی اور نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ ہورہا ہے۔

’اس سال فلموں اور دستاویزی فلموں کی بہتات دیکھی گئی ہے جو مکالمے کی خواہش کی حمایت کرتی ہے، بشمول فلسطین اور اسرائیل کی مشترکہ دستاویزی فلم ’نو آدر لینڈ‘ جو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد آمیر رویے سمیت ایک فلسطینی سماجی کارکن اور ایک اسرائیلی صحافی کے درمیان غیر متوقع تعلقات کی تصویر کشی کرتی ہے۔‘

برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول المعروف برلینال نے سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر ’ٹائنی اسپیس‘  پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جس میں ریڈ کارپٹ کے قریب کئی دنوں تک ایک چھوٹا کیبن قائم کیا گیا ہے جہاں میلے میں شریک مہمان مشرق وسطیٰ کے بحران پر بحث مباحثہ کر سکتے ہیں۔

ان اقدامات کے باوجود برلن فلم فیسٹیول کو جرمنی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کی مخالفت کرنے والے فنکاروں کی تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا ہے، جن میں گھانا کے ڈائریکٹر ایو سلیتھابا اور ہندوستانی امریکی فنکار سنیل سنزگیری شامل ہیں۔

دریں اثنا طویل عرصے تک ایرانی ہدایت کاروں کی معاونت اور حمایت کرنے والے اس فلم فیسٹیول کے منتظمین نے ایرانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ہدایت کار جوڑی مریم مغدام اور بہتش ثنائیحہ کو اس سال فیسٹیول میں شرکت کی اجازت دے۔

دونوں ایرانی ہدایت کاروں کو ، جو سماجی مسائل پر اپنی تنقیدی نظر رکھنے کے لیے مشہور ہیں، ایرانی حکومت کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کے باعث ایران چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے، جس کے باعث فیسٹیول میں ان کی فلم ’میرا پسندیدہ کیک‘ کی نمائش کا منصوبہ مشکلات سے دوچار ہے۔

فلم فیسٹیول میں شامل یہ ایرانی فلم گولڈن بیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہے، فلم کی کہانی ایک عورت کی اپنی آزادی کے حصول کی جستجو کے گرد گھومتی ہے جسے حکومتہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مغدام اور ثنائیحہ کی موجودہ صورتحال سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران فنی اظہار کے وسیع تر موضوع کی نشاندہی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp