ایف آئی اے کے مختلف سرکلز نے کراچی میں کرنسی کے غیرقانونی کاروباری اور مبینہ قاتل گرفتار کرلیے

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبارمیں ملوث ملزم گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی محمد ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائی کی گی۔

ملزم سعید احمد شیخ کو کراچی کے علاقے جوڑیا بازار سے گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور کرنسی کا غیر قانونی کا کام کرتا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 29 لاکھ روپے اور ٹیلی گرافک ٹرانسفر سے متعلق ریکارڈ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا جس کے بعد اسے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ مذکورہ کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لکی مروت پولیس کو مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے ایک سنگین جرائم میں خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم کو پاکستان پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اعجاز ملا کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ نورنگ، لکی مروت میں درج تھا۔

ملزم بیرون ملک سے پاکستان پہنچا تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ بعد ازاں ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فہد خواجہ کی جانب سے ایف آئی اے ٹیم کی مذکورہ کارکردگی کو سراہا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp