ریٹرننگ آفیسر کو توہین عدالت کا نوٹس، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 44 کے ریٹرننگ آفیسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کمیشن کے اراکین نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے حلقے سے امیدوار عطا محمد بنگلزئی کے درخواست پر ریٹرننگ آفیسر کے وارنٹ جاری کیے۔

کمیشن نے عطا محمد بنگلزئی کے درخواست پر ریٹرننگ آفیسر کو فارم 49 جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

01 (5) by akkashir

 

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود ریٹرننگ آفیسر نے پرانی تاریخ پر فارم 49 جاری کیا۔ اور یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے آر او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔ کمیشن نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے آج آر او کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

آر او کے پیش نہ ہونے پر کمیشن نے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ آر او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد ضلعی پولیس آفیسر کوئٹہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے آر او کو 19 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp