آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے بدھ کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی جس کی جمعرات کو نگراں وفاقی کابینہ نے توثیق کردی تھی۔
مزید پڑھیں
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس 66.66 فیصد تک مہنگی کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
پروٹیکٹڈ صارفین کے ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 60 اور90 مکعب میٹر استعمال پر بھی 100روپے فی ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ کے لیے ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، 200مکعب میٹر استعمال پر 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
Notification issued by OGRA for 67% increase in Natural Gas after Care Taker Cabinet approved new Residential Gas prices – #SNGPL #SSGC
3rd Massive increase in Sui Gas prices by Care Takers in less than a year. #IMF pic.twitter.com/D4z5BHByHZ
— The Reaper (@shadowstriiker) February 15, 2024
نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے گیس قیمت 3900روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار ہے۔
بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رکھی گئی ہے۔
سیمنٹ کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گی جبکہ سی این جی سیکٹر کے لیے گیس نرخ 150روپے اضافے سے 3750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔