صارفین گیس کے بل کا 10 فیصد جمع کرائیں، بلوچستان ہائیکورٹ

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے سوئی گیس حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ صارفین گیس کے بل کا محض 10 فیصد ہی متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں۔

جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل ڈویژن  بنچ نے گیس کے اضافی بلوں سے متعلق منگل کو آئینی درخواست کی سماعت  کی۔ اس حوالے سے ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار کی استدعا تھی کہ گیس صارفین صرف 10 فیصد ہی بل بینکوں میں جمع کرائیں۔

عدالت نے اپنے سابق احکامات کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ صارفین صرف گیس بل کا 10 فیصد ہی جمع کرائیں۔

ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے بتایا کہ گیس حکام کے عدم تعاون کے سبب معاملہ دوبارہ ہائیکورٹ کے سامنے لایا گیا۔ کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے