عطاء الحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی بطور پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر تعیناتی کے خلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائر عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کے خلاف سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور پرویز رشید کی نظرثانی اپیل پر سماعت 23 فروری کو کرے گا۔

مزکورہ بینچ بیوروکریٹ فواد حسن فواد اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی نظرثانی درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا۔

واضھ رہے کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق کی تعیناتی غیرقانونی قرار دی تھی اور ان کی تعیناتی پر عدالت نے مراعات کی ذمہ داران سے ریکوری کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں پرویز رشید ، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد کو ذمہ دار قرار دیا تھا عدالت نے اپنے حکم میں تینوں ذمہ داران کو جرمانہ ادا کرنے کا حکمدیا تھا۔

عدالت نے مجموعی طور پر درخواست گزاروں سے 30 کروڑ روپے ریکور کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp