بلوچستان: ن لیگ کے نو منتخب رکن اسمبلی عاصم کرد کی مولانا فضل الرحمان، صوبائی قیادت سے ملاقات

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 12 کچی سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر عاصم کرد گیلو نے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن اور جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں.

ملاقاتوں میں دونوں رہنماؤں نے عاصم کرد گیلو کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران سیاسی رہنماؤں نے حالیہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میر عاصم کرد گیلو کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پی بی 12 کچی سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار قاضی کفایت اللہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عاصم کرد گیلو کے حق میں دستبردار ہو جائیں تاہم قاضی کفایت اللہ میر عاصم کرد گیلو کے حق میں دستبردار نہ ہوئے جس پر ان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان