پاکستان نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی قانونی حیثیت کے حوالے سے من گھڑت دعوے کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے افغان عبوری نائب وزیر خارجہ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
ترجمان نے کہاکہ جغرافیہ، تاریخ اور بین الاقوامی قانون کے حقائق کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ افغانستان کو مشورہ دیں گے کہ پاکستان کے سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کرے، ہم سرحد پار لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ افغان نائب وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں پاک افغان سرحد کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔
افغان نائب وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالنے پر بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔