خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے، جوان شہید

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ اس دوران ایک جوان بھی شہید ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی شاہ زیب افضل نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشتگرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے جذبے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی قیادت کی ہدایت: غزہ کے عوام کے لیے ہوائی، بحری اور زمینی امدادی کارروائیاں تیز

قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا، طالبات کا تحقیقات کا مطالبہ

سری لنکا ٹی20 سیریز: پاکستان کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

ڈیمین مارٹن کوما سے باہر، ایڈم گلکرسٹ نے صحت یابی کو معجزہ قرار دے دیا

ویڈیو

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

ونٹر اکانومی، بلوچستان کی خوبصورت وادیاں ملکی معیشت کے لیے کتنی اہم؟

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن