کمشنر راولپنڈی کے الزامات: الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے آئن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غوروخوض کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کی صدارت سینیئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے۔جبکہ کمیٹی میں سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ کمیٹی آراوز اور ڈی آراوز کے بیانات قلمبند کرے گی اور 3 روز میں اپنی رپورٹ پیش الیکشن کمیشن کو پیش کرےگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے لیے ان پر دباؤ ڈالا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو جرم کیا ہے اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے۔

لیاقت علی چٹھہ نے چیف جسٹس کے بھی دھاندلی منصوبے میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے ردعمل میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ الزام تو کوئی بھی لگا سکتا ہے، کوئی ثبوت بھی تو ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں