وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارج ساتھی سمیت قتل

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے مالاکنڈ درگئی میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں نگراں وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارج وکیل خان ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بڑے بھائی سعیداللہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ نے رپورٹ طلب کر لی

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قتل کے اس اندوہناک واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے۔ انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وکیل خان ایک محنتی اور فرض شناس آفیسر تھے، میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟