کار ساز کمپنی فورڈ نے کہا ہے کہ وہ پیر سے F-150 لائٹننگ گاڑیوں کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے جا رہا ہے۔
گزشتہ سال کے آخر میں فورڈ موٹر کمپنی کو بیٹری سیل مینوفیکچرنگ میں خرابی کی وجہ سے 18 الیکٹرک ٹرک واپس لینا پڑے تھے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فروری کے شروع میں بیٹری میں آگ لگنے والی خامی کو دور کرنے کے بعد پیر سے دوبارہ اس کی پیداوار شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
فورڈ موٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان 18 ٹرکوں میں بیٹری پیک کو تبدیل کرے گی۔
فورڈ موٹر کمپنی کے مطابق مشی گن میں ایک ڈیلیوری سے قبل معیار کے معائنے کے دوران ایک ای وی ٹرک میں آگ لگ گئی تھی جس نے دیگردو ٹرکوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اس واقعے کے باعث کمپنی کو اگلے ہی دن اپنی پیداواربند کرنا پڑی۔
کار ساز کمپنی نے کہا کہ بیٹری میں آگ لگنے کی بنیادی وجہ درست کر دیا گیا ہے۔
فورڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک گاڑیوں کی دوبارہ ڈیلیوری کے حوالے سے کوئی تاریخ طے نہیں کی، تاہم پیداوار پیر کو شروع کرنے جا رہے ہیں۔