پشاور: وزیر قلعہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے علاقے وزیر قلعہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ وزیر قلعہ کے علاقے داؤد زئی کی حدود میں ہوئی، دونوں فریقین کے مابین جائیداد کا تنازع تھا۔

پشاور میں فائرنگ کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر قلعہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، دونوں فریقین حیدر اور جمیل کے مابین کافی عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق فریقین کی فائرنگ سے نواز خان، حیدر، صالح، اور آزاد نامی شہری جاں بحق ہوئے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جلد مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp