جماعت اسلامی نے 25 فروری کو اسلام آباد میں ’جمہوریت بچاؤ کانفرنس‘ بلالی

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان نے 25 فروری کو اسلام آباد میں جمہوریت کے بچاؤ کے لیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔

جماعت اسلامی کے زیراہتمام جمہوریت بچاؤ کانفرنس 25 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو باضابطہ مدعو کر لیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ 2024 کے انتخابات ملکی تاریخ کے آلودہ، بدنام اور متنازع ترین الیکشن تھے۔ ہم پی ٹی آئی سمیت تمام متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات ہمارے موقف کی تائید ہے، ایک کمشنر کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کدھرجائیں گے۔

سراج الحق نے مزید کہاکہ پاکستان میں الیکشن سے قبل ہی فیصلہ ہو جاتا ہے کہ کس کی حکومت بنے گی، کمشنر راولپنڈی تو دیگ کا ایک چاول ہے، اصل میں ساری دیگ ہی ایسی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں انتخابات کے بعد انتشار بڑھ جاتا ہے حالانکہ دنیا بھر میں کہیں پر بھی ایسا نہیں، کیونکہ انتخابات کی صورت میں تو استحکام آتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ 1970 میں انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا گیا، پھر 1977 میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، اُس کے بعد پھر 11 سال کے لیے مارشل لا لگ گیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں جس ماحول میں الیکشن ہوا ہے اس سے پولرائزیشن بڑھی، قوم کا جب نتائج پر اعتماد ہی نہ ہو تو پھر کوئی بھی حکومت مسلط کردیں وہ چل نہیں سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟