پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروس دوسرے روز بھی متاثر، صارفین کو مشکلات

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کی سروس دوسرے روز بھی متاثر ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

’ایکس‘ کی سروس متاثر ہونے سے صارفین نہ کچھ شیئر کر پا رہے ہیں اور نہ ہی سائٹ پر کچھ دیکھ سکتے ہیں۔ آج کچھ دیر کے لیے سروس بحال ہوئی تاہم دوبارہ تعطل آگیا۔

ایکس کی سروس متاثر ہونے کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

انٹرنیٹ پر بندشوں کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے گزشتہ روز ’ایکس‘ کی سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔

پاکستان میں اس سے قبل بھی سوشل میڈیا صارفین کو یوٹیوب، فیس بک اور ایکس سمیت دیگر سائٹس کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ تاہم کبھی بھی اس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے روز بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی تھیں۔

نگراں حکومت نے اس وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سروسز کو بند کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp