موسم کا حال کیا ہے؟ کہاں برسے بادل اور کدھر سفید چادر ہے چھائی؟

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب اورشمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، جبکہ کراچی، سجاول اور ٹھٹہ میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے، کراچی میں آج شام تک تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

اتوار اور پیر کے روز اسلام آباد، مری، کشمیر، گلیات، خیبرپختونخوا میں تیز بارش ہوئی اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوئی ہے، ایوبیہ، نتھیا گلی، مالم جبہ، سوات اور دیر میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ، خوشاب ٹاپ، شیلا باغ، سوئی کاریز، ٹوبہ اچکزئی سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، اس دوران کئی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیزہواؤں سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp