تحریک انصاف کا ہر صورت ریلی نکالنے کا اعلان، رینجرز طلب

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کے اعلان کے بعد نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا ہے۔ رینجرز کی نفری کو زمان پارک کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا تھا کہ سب تیار ہوں کل (آج) دو بجے الیکشن ریلی کی قیادت کروں گا۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اتوار کے روز لاہور میں پی ایس ایل کا میچ، میراتھن ریس اور سائیکل ریلی ہے جس کی وجہ سے عمران خان کو ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ہر صورت میں ریلی نکالی جائے گی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن اورلاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا