پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے آفاق احمد ایڈووکیٹ کی پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے ہونے والے انتخابات کو الیکشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے اور اس وقت الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نامی سیاسی پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہے۔

درخواست گزارکے مطابق پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے اور پارٹی کا کوئی عہدیدار بھی موجود نہیں ہے۔

درخواست میں تحریک انصاف اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

آفاق احمد ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے اور پی ٹی آئی کے منتخب سینٹرز کو آزاد سینٹرز قرار دینے کا بھی حکم دے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp