پاکستان کو آئی ٹی سروسز کی برآمدات سے ساڑھے 1455 ملین ڈالر کی آمدنی

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات فراہم کرکے 1,454.881 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-23 کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 1,334.969 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں برآمدات میں 8.98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp