شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹراسکیل پر شدت 5 ریکارڈ

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان، اسکردو، ہنزہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جب کہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں ماہ یہ دوسری بار ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری کو بھی اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ ہوئی ہے، زلزلے کی گہرائی 213 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp