وہ گھریلو مشروبات جو آپ کو فوری دبلا پتلا، چست و توانا بنا سکتے ہیں

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کورین کھانے اور مشروبات غذائیت کے اعتبار سے دُنیا بھر میں مشہور تو ہیں ہی لیکن یہاں چند ایسے مشروبات ایسے ہیں جو مزیدار بھی ہیں اور آپ کو دبلے جسم حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

کوریا پکوان اور مشروبات کے لیے بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے لیکن ان کے پاس موجود بعض غذائی اجزا ایسے بھی ہیں جو جسم میں ضدی اور اضافی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے لیے حیرت انگیز کام کرتے ہیں۔

کوریائی ثقافت میں صحت مند کھانے اور نظم و ضبط کی انتہائی قدر کی جاتی ہے۔ اس میں غذائیت سے بھرپور مشروبات کی بھی ایک حد ہے جن کا ذائقہ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کی صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ثابت ہوئے ہیں۔

یہاں 5 کوریائی مشروبات ایسے ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنے پیٹ کی فالتو چربی کو کم کرنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

جو کی چائے

کوریا میں ’جو ‘ کی چائے ان مشروبات میں سر فہرست ہے جن کا استعمال کر کے آپ اپنے جسم کی فالتو چربی کو با آسانی کم کر سکتے ہیں اور خود کو دبلا پتلا بنا سکتے ہیں۔

چائے سے مشابہت رکھنے والا یہ گرم مشروب کوریا میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے مشروبات میں سے ایک ہے، جو اکثر باقاعدہ پانی کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیلوری سے پاک ہے اور چینی سے بھرے مشروبات کا ایک عمدہ متبادل بھی ہے۔

کومبوچا کورین چائے

کومبوچا کا تعلق اگرچہ مخصوص طور پر کوریا سے نہیں ہے ، لیکن کومبوچا کوریا میں بہت ہی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

اس خمیر شدہ چائے میں ایک اعلیٰ پروبائیوٹک مواد ہوتا ہے جو آپ کی آنتوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید مانا جاتا ہے، یہ آپ کے نظام ہضم کو انتہائی مضبوط بناتا ہے اور میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، جو وزن کو کم کرنے میں زبردست مدد فراہم کرسکتا ہے۔

 

اومیجاچا (5 ذائقوں پر مشتمل بیری والی چائے)

اومیجا چا 5 ذائقوں والی بیری سے تیار ہوتی ہے، جس کا ذائقہ میٹھا، کھٹا، نمکین، کڑوا اور تیز ہوتا ہے، یہ بیری امیجا چائے بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں ڈیٹاکسیفنگ خصوصیات ہیں اور اسے متنوع اور متوازن غذا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یوجا چائے

یوجا چائے یوجا (سیٹرون) پھل سے بنائی جاتی ہے، اس کے اعلیٰ وٹامن سی مواد اور میٹابولزم پر اس کے اثرات کے لیے مشہور ہے۔

اگرچہ یہ براہ راست وزن میں کمی میں مدد نہیں کر سکتی، لیکن یہ آپ کو متوازن غذا برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

گلاب کی چائے

گلاب کی چائے جسے کبھی کبھی ’گلچا‘  بھی کہا جاتا ہے، ایک لذیذ کوریائی مشروب ہے جو وزن میں کمی میں مدد کر سکتا ہے۔

گلاب کی پتیوں اور زعفران کے امتزاج سے تیار کردہ اس میں فلیوونائڈ اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت