واشنگٹن کی ایک نوجوان لڑکی نے اپنی مقامی لائبریری میں 45 سویٹر پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
صوفیہ ہیڈن نے ہر ایک سویٹر کو انفرادی طور پر پہنا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قوانین کے مطابق اگلا سوئٹر پہننے سے پہلے پچھلے کو اپنی کمر تک کھینچنا پڑا۔
مزید پڑھیں
صوفیہ کو یہ بھی یقینی بنانا تھا کہ کوئی بھی سویٹر پھٹے نہ کیونکہ کوئی بھی خراب سویٹر شمار نہیں ہوتا۔
اس نے ایک ساتھ سب سے زیادہ سویٹر پہننے کا ریکارڈ توڑ دیا جو اس سے قبل سنہ 2022 میں فرانس کی 11 سالہ تھامس ہاکیٹ امبو نے 40 سوئٹر پہن کر ؔقائم کیا تھا۔
صوفیہ کی والدہ الیسنڈرا ہیڈن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس کوشش کے لیے کافی سویٹر جمع کرنے میں انہیں کافی وقت لگ گیا۔ بعد ازاں اس کوشش میں استعمال ہونے والے سویٹر فلاحی کاموں میں عطیہ کیے گئے۔