کیلیفورنیا: گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حصول کے لیے 1273 ’ ڈائنوسارز‘ کی ڈانس پارٹی

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیگولینڈ کیلیفورنیا میں گنیز ورلڈ بنانے کی کوشش میں 1273 افراد نے زمانہ قبل از تاریخ کی ایک ’ڈائنوسار ڈانس پارٹی‘ کی مناسبت سے عظیم الجثہ جانوروں کا روپ دھار لیا۔

 

بچے اور بڑے دونوں ہی کارلسباد کے تھیم پارک میں ڈائنوسارز کے روپ والے خاص ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔ وہ چھوٹے بڑے ’ ڈائنوسارز‘ رقص کناں تھے جس سے ڈائنوسارز کی کسی ڈانس پارٹی کا گمان ہوتا تھا۔

ڈائنوسار والا حلیہ بنائے ہوئے لوگوں کا وہ بلاشبہ اب تک کا ایک سب سے بڑا اجتماع تھا تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اب تک ان کے جیتنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

موجودہ ریکارڈ لاس اینجلس میں سنہ 2019 میں قائم کیا گیا تھا جب 252 افراد نے ڈائنوسارز کا روپ دھارا تھا۔ لیگو لینڈ ڈانس پارٹی پارک کے نئے ڈینو ویلی علاقے کے قیام کے موقعے پر منعقد کی گئی۔ مذکورہ ویلی کا باضابطہ افتتاح 22 مارچ کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp