سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اسپین اور چیک ریپبلک کے درمیان ہونے والے ایک کرکٹ میچ کا ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلے باز نے ایک ہاتھ سے چھکا مار کر بال باؤنڈری لائن سے باہر کردی۔
ویڈیو میں سنا جاسکتاہے کہ کمنٹیٹر بیٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا آپ نے کبھی کسی کھلاڑی کو ایک ہاتھ سے ایسا چھکا مارتے ہوئے دیکھا ہے؟ محمد بابر نے ایسا کرکے دکھا دیا ہے۔
Spain v Czech Republic, earlier today. Superb. pic.twitter.com/P8JGwIJYX6
— Nick Friend (@NickFriend1) February 18, 2024
ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے تبصروں کا ایک انبار لگا دیا، کسی نے اس کو ناقابل یقین کہا تو کسی نے بیٹر کو پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم سے تشبیہ دے ڈالی۔ ایک صارف نے حیرت سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اسپین اور ری پبلک کا میچ؟ حسین بابر کو بولنگ کروا رہا ہے؟
Spain vs Czech… Hussein bowling to Babar. 🤔
— Japie Wolf (@jpboshoff) February 19, 2024
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی دفعہ کسی کمنٹیٹر نے واقعی میں ایک ہاتھ سے لگائے گئے چھکے کو ون ہینڈڈ شاٹ کہا ہے۔
First time in history that what a commentator describes as a one-handed shot is actually a one-handed shot. https://t.co/C2JMUvhUZ7
— Andrew (@shortflyslip) February 18, 2024
ایک صارف نے بیٹر کو بابر اعظم سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم کے مداح ان کو ایسا سمجھتے ہیں۔
Babar Azam according to his fans https://t.co/SQfFbD7QJk
— Kratos (@GypsyKing668) February 19, 2024
واضح رہے کہ یہ ویڈیو کلپ یورپی کرکٹ لیگ کے ایک میچ کا ہے جس میں بیٹر محمد بابر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت شاٹس کھیلے جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر صارفین نے خوب تعریف کی ۔