کراچی: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، اور فائرنگ کے نتیجے میں یوسی چیئرمین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھٹائی آباد گلی نمبر 19 میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑے بھی کود پڑے، اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت صابر مگسی کے نام سے ہوئی جوکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یوسی 9 سے چیئرمین تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

یوسی 9 کے کونسلر شوکت نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ تھا، مقتول پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ بچوں کی لڑائی کے دوران پیش آیا، مقتول کو گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، ہم صابر کی تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان