پاکستان سپر لیگ 2024 : ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2024، ایڈیشن 9 کا پانچواں میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 145 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان کی جانب سے محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیوڈ میلان جلد ہی 6 کے مجموعی اسکور پرآؤٹ ہو گئے، انہیں محمد نسیم شاہ نے صفر پر کلین بولڈ کیا۔

ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 77 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان2 چھکوں، 6چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 43 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطان کی تیسری وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر گری جب یاسر خان 8 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر ہیلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری جب رضا ہینڈرکس عمدہ کھیلے ہوئے ملز کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، رضا ہینڈرکس نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے، وہ ملتان سلطانز کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔

ملتان سلطان کی پانچویں وکٹ 134 کے مجموعی اسکور پر گری جب خوشدل شاہ 3 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، افتخار احمد نے 18 رنز اسکور کیے جب کہ ڈیوڈ ولی نے 7 رنز اسکور کیے، دونوں بلے بازناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ نسیم شاہ نے کی، انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے کیا تاہم دوسرے ہی اوورز میں ایلکس ہیلز ڈیوڈ ولی کی گیند پر 9 کے مجموعی اسکور پر محض 2 رنز بنا کر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کولن منرو بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور ایلکس ہیلز کے آؤٹ ہونے کے فوری بعد ہی 14 رنز کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنانے کے بعد محمد علی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ  82 کے مجموعی اسکور پر گری جب جورڈن کاکس 41 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ 100 کے مجموعی اسکور پر گری جب اعظم خان 13 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر ڈیوڈ ولی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں وکٹ  105 کے مجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم کو عباس آفریدی نے صفر پر کلین بولڈ کر دیا، چھٹی 140 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاداب خان کو بھی عباس آفریدی نے 11 رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔

اسلام آباد یونایٹڈ کی ساتویں وکٹ بھی 141 پر گر گئی جب آغا سلمان 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز اسکور کرنے کے بعد عباس آفریدی کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آغاز سلمان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔

آٹھویں وکٹ بھی 141 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب فہیم اشرف ایک رنز بنانے کے بعد محمد علی کی گیند پر رضا ہینڈرکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نویں وکٹ بھی 141 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب عبید شاہ کو محمد علی نے صفر پر بولڈ کر دیا، دسویں اور آخری وکٹ 144 کے مجموعی اسکور پر گری جب نسیم شاہ 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے انتہائی عمدہ بولنگ کی، دونوں نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسامہ میر 2 اور ڈیوڈ ولی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ملتان سلطانز الیون میں محمد رضوان (کپتان) ، ڈیوڈ مالان، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، اولی اسٹون شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ الیون میں ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملزشامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp