ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

انہوں نے بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی ہے، اور آج خوشی سے ہم اس کا اعلان کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیدا ہونے والے بیٹے کا نام ’اکے‘ رکھا گیا ہے۔ ’امید رکھتے ہیں کہ ہمارے لیے سب کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے گا‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، تاہم بعد میں انہوں نے خبر کی تردید کردی تھی۔

اب بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز کا دعویٰ سچ ثابت ہو گیا ہے، کیونکہ ویرات کوہلی نے اسی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017 میں شادی کی تھی۔ اس سے قبل جوڑے کے ہاں ایک بچی بھی ہے، جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی اور اس کا نام وامیکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار سیاست: قائداعظمؒ کے نظریے سے گروپ ازم تک

اثاثہ جات کی تفسیلات جمع نہ کرانے والے درجنوں اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان کی مالیاتی استعداد میں بہتری، وفاقی ٹیکس میں اضافہ ریکارڈ

ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق، مقدمے میں نامزدگی پر غور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘