پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے اپنی ریلی ملتوی کرنے کے اعلان پر کہا ہے کہ پولیس کے خوف سے جو لوگ اپنی تحریکیں کینسل کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہوتے ہیں۔
سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی جانب سے کھڑی کی جانے والے ہر رکاوٹ کو توڑ کر سامنے سے لیڈ کرتے ہوئے عدلیہ کو بحال کرانے والے شیر دل لیڈر کا نام نواز شریف ہے ۔
پولیس کے ڈر سے “تحریکیں”کینسل کرنے والے،خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں اور جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللّہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں! #گیدڑ_پھر_چھپ_گیا pic.twitter.com/kPGZ8CekzS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2023
عمران خان نے اتوار کو دن 2 بجے ریلی کا اعلان کیا تھا
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اتوار کے روز دن 2 بجے لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان کیا تھا مگر نگران حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا تو عمران خان نے اپنے کارکنوں کو یہ کہتے ہوئے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب 8 مارچ جیسا تصادم چاہتے ہیں اور ان کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ ہم مشتعل ہوں اور یہ مزید مقدموں کا اندراج کریں۔
Despite Zaman Park being sealed, people of Lahore are already out in huge numbers . However, I cannot allow any injuries to my workers, the general public or my police just so these fascists can register more FIRs against us and find a pretext to run away from elections. pic.twitter.com/9aVellESNh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 12, 2023
یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نے 8 مارچ کو ریلی نکالنے کااعلان کیا تھا اور جب کارکنان زمان پارک کے باہر جمع ہوئے تو پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کیا تھا اور اسی روز ایک کارکن کی موت بھی واقع ہوئی تھی جسے پولیس کی جانب سے حادثہ قرار دیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ان کے قتل کا الزام پولیس پرعائد کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔