مصنوعی ذہانت ( اوپن اے آئی) نے نہایت اہم خصوصیت کا حامل ماڈل متعارف کرایا ہے جو ٹیکسٹ(تحریر) کی مدد سے 60 سیکنڈ(ایک منٹ) تک ‘حقیقت پسندانہ’ اور ‘تصوراتی’ ویڈیو بنا سکتا ہے۔
اوپن اے آئی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ کمپنی کی طرف سے ایک نیا اے آئی ماڈل لانچ کیا گیا ہے، جس کا نام سورا رکھا گیا ہے، یہ ماڈل ٹیکسٹ ہدایات سے 60 سیکنڈ تک کی درست ویڈیوز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس اے آئی ماڈل میں متعدد کرداروں، مخصوص قسم کی حرکت اور پس منظر کی تفصیلات کے ساتھ مناظر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔
مزید پڑھیں
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا اے آئی ماڈل نہ صرف یہ سمجھ سکتا ہے کہ صارف نے فوری طور پر کیا مانگا ہے بلکہ یہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ وہ چیزیں حقیقی دنیا میں کیسی ہیں۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ AI ماڈلز کو تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ یہ ‘لوگوں کے ان مسائل کو حل کرنے میں مدد کر سکے جن کے لیے حقیقی دنیا میں بات چیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
سورا کی خاص بات ویڈیو کا دورانیہ اوردرستگی ہے
تجزیہ کاروں کے مطابق اوپن اے آئی کا یہ ماڈل نہایت ہی اہم ہے۔ مارکیٹ ریسرچ فرم ABI سے منسلک ایک سینئر تجزیہ کار ریس ہیڈن کے مطابق وائرل چیٹ بوٹ، چیٹ جی پی ٹی کے بعد کمپنی کی طرف سے ’سورا‘تازہ ترین کوشش ہے، اگرچہ اے آئی کے ‘ملٹی ماڈلز’ نئے نہیں ہیں اور ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ماڈل پہلے سے موجود ہیں، لیکن سورا کی خاص بات ویڈیو کا دورانیہ اوردرستگی ہے۔
گمراہ کن معلومات کا پتہ لگانے میں مدد کے لیے ٹولز
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ جدید ترین ماڈل کی جانچ کی جائے اور غلط معلومات، نفرت انگیز مواد اور تعصب سمیت مختلف چیزوں کو قریب سے دیکھا جائے، کمپنی گمراہ کن معلومات کا پتہ لگانے میں مدد کے لیے ٹولز بھی بنارہی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی اہم فیچر متعارف کروانے کی تیاری
چیٹ جی پی ٹی ایک ایسے فیچر کی جانچ بھی کر رہی ہے جس میں صارفین ChatGPT کی میموری کو کنٹرول کر سکیں گے، جس سے وہ پلیٹ فارم سے چیٹس کو یاد رکھنے یا بھول جانے کے لیے کہہ سکے گے تاکہ مستقبل میں ہونے والی گفتگو کو مزید ذاتی بنایا جا سکے۔