پیکٹ میں ہوا زیادہ اور کوکومو کم ہوتا ہے، مفتاح اسماعیل سے صارفین کا شکوہ

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اکثر و بیشتر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر چھائے رہتے ہیں۔ ان کے وائرل ہونے کی وجہ کبھی کسی سیمنار میں بہترین گفتگو تو کبھی غصہ میں دیے گئے جواب ہوتے ہیں۔ آج بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل خوب زیر بحث ہیں۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج ری ایمیجننگ پاکستان کے پینل کا حصہ تھے اور ان کی وہاں کی گئی گفتگو لمحہ بہ لمحہ ان کے ٹوئٹر اکاؤںٹ سے شیئر کی جا رہی تھی۔ اسی دوران ان کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ شیئر ہوئی جس میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج رات ایک بار پھر لاکھوں بچے بھوکے سوئیں گے، وقت آگیا ہے اب ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا


جیسے ہی ان کی یہ ٹوئٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوئی صارفین نے ان کے کمنٹس سیکشن کا رخ کیا اور دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی، جہاں کچھ صارفین ان کی تعریف کر رہے تھے وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے مفتاح اسماعیل کو طنز کے تیر بھی مارے۔ ایک صارف نے لکھا بھیا آنے والے کل بھی بھوکے ہی ہوں بلکہ بھوکے ہی مریں گے۔ آپ ٹینشن نہ لیں


گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین ان سے ان کے کاروبار کینڈی لینڈ کے حوالے سے شکوہ کرتے نظر آئے۔ اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا کوکومو کے پیکٹ میں ہوا زیادہ اور کوکومو کم ہوتا ہے ۔۔ آپ کو اتنی فکر ہے تو پیکٹ بھر دیا کریں


صارفین کا کہنا تھا کہ کہ کوکومو کے پیکٹ میں جب تک کم کوکومو رہے گی پاکستان ری ایمیجن نہیں ہوسکتا ، ایک صارف نے لکھا اپنی فیکٹری کے دروازے کھول دیں عوام کے لیے ،کوکو مومو کے پیکٹ اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ رکھیے اور نکل جایے کراچی کی سڑکوں پہ، عوام میں بانٹیں اور پھر ہمیں جذباتی ڈائیلاگ سُنایے ….


ایک اور صارف نے لکھا پہلے کوکو مو میں تو غریبوں کے بچوں کو پورے دانے دیں ۔


گفتگو آگے بڑھی تو ایک اور صارف نے کہا وقت آ گیا ہے کہ فینٹی کی قیمت میں کمی کی جائے بجائے انکم بڑھانے کے غریبوں کے بچوں کی خوشیوں کا خیال کیا جائے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ری ایمیجننگ پاکستان کے ایک فورم سے آج گفتگو کر رہے تھے جہاں انہوں نے خواتین کے معیشت میں کردار پر بھی گفتگو کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp