پاکستان میں ہر سال ڈھائی لاکھ افراد ٹی بی کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ہر سال 2 لاکھ 50 ہزار افراد ٹی بی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس مرض کے لحاظ سے ہمارا ملک دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ٹی بی اسپتال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرض پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے تاہم اس کا علاج اور بچاؤ ممکن ہے۔

ندیم جان نے بتایا کہ گلوبل فنڈ کے ساتھ مل کر نئے پروگرام میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جو ٹی بی، ملیریا، ایچ آئی وی و ایڈز جیسی بیماریوں کے علاج معالجے اور بچاؤ پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ 500 ملین ڈالر کی ایک ایپلی کیشن بھی لانچ کی جا رہی ہے تاکہ دور افتادہ علاقوں تک رسائی حاصل اور وہاں کے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت پہنچائی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنا رہے ہیں اور ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کے لیے 35.6 بلین روپے کا ایک پروگرام شروع کیا گیا تھا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد اس کو لانچ کر دیا جائے گا تاکہ نئی آنے والی حکومت اس کو آگے لے کر چلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ صوبوں کے ساتھ مل کر ذیابیطس پر کنٹرول کے لیے 6 بلین روپے کا ایک جامع پروگرام بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کو نئی حکومت کے حوالے کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان۔ تصویر: اے پی پی

ندیم جان نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا ایک بہت بڑا پروگرام 332 ملین ڈالر شروع کیا گیا ہے جس میں ڈونرز کے ساتھ ساتھ صوبوں اور وفاقی حکومت کا تعاون بھی حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ وہ پروگرام لانچ ہو چکا ہے، پرائمری ہیلتھ سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے 70 فیصد بیماریاں ابتدائی سطح پر ختم کی جا سکتی ہیں اور اس پروگرام کو مزید بہتر بنانے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایم ڈی سی، ڈریپ، فارمیسی کونسل، نرسنگ کونسل میں ریفارمز لانے کا جو عمل ہم نے کیا وہ سب کے سامنے ہے جبکہ ڈریپ کے نظام ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، اور ادویات سے متعلق شکایات ایپ کے ذریعے درج کرائی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے