بھارتی اداکار ستیش کوشک کو قتل کیے جانے کا دعویٰ

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک کو 15 کروڑ روپے کے قرض کے لیے قتل کیے جانے کا دعویٰ سامنے آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی پولیس کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ستیش کوشک کو قتل کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خط وکاس مالو نامی ایک بزنس میں کی دوسری بیوی سانوی مالو نے دہلی کے پولیس کمشنر کے نام لکھا ہے جس میں اس خاتون نے اپنے ہی شوہر پر قتل کا الزام لگایا ہے۔

خاتون نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس کو اپنے شوہر وکاس پر شک ہے کیونکہ وکاس نے بھارتی اداکار سے 15 کروڑ کا قرض لیا تھا۔

قرض کی رقم واپسی کے لیے دونوں میں ایک ملاقات کے دوران کافی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد اس کے شوہر نے بھارتی اداکار کو قرض واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

سانوی نے یہ بھی لکھا کہ چونکہ ستیش کوشک وکاس کے ہی فارم ہاؤس میں بیمار ہوئے تھے اس لیے انہیں شک ہے کہ ان کے شوہر نے قرض کی رقم واپس مانگنے ہر انہیں قتل کرایا ہو گا۔

یاد رہے کہ پولیس نے اسی فارم ہاؤس سے کچھ مشکوک ادویات برآمد کی تھیں جہاں بھارتی اداکار نے اپنی موت سے قبل ایک پارٹی میں شرکت کی تھی۔ جس کے بعد سفر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب