ناک میں ماچس کی سب سے زیادہ تیلیاں رکھنے کا نیا ورلڈ ریکارڈقائم

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ شہری پیٹر وان ٹینگن بسکوو نے ناک کے نتھوں میں بیک وقت 68 تیلیاں پھنسائے رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پیٹر یہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے شخص ہیں اور انہیں  اسے حاصل کرنے کے لیے کم از کم 45  تیلیاں ناک میں رکھنا تھیں۔

ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ‘حیرت انگیز طور پر ان تیلیوں کے رکھنے سے مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ میرے نتھنے کافی بڑے ہیں اور جلد بہت لچکدار ہےجس  سے  مجھے خاصی مدد ملی ہے’۔

ویسے اس ریکارڈ کو بھی فوراً ہی سے چیلنج کر دیا گیا ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر قازکستان کے ایک شہری نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنی ناک کے نتھوں میں ایسے کم از کم 100 تیلیاں لگا سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ریکارڈ کتنا عرصہ قائم رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان