وفاق میں حکومت بنانے کے لیے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی ۔ دوران پریس کانفرنس آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو ’پرنس چارمنگ‘ کہہ کر پکارا ،آصف زرداری کی جانب سے بیٹے کو پرنس چارمنگ کہنے پر بلاول بھٹو حیران ہوئے اور پھر مسکرا دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اسے بلاول بھٹو نے اپنے ایکس(سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا جس پرصارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 21, 2024
صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ دورانِ پریس کانفرنس آصف علی زرداری کا “پرنس چارمنگ اور برادر شہباز شریف” کہنے پر بلاول بھٹو کا ری ایکشن دیکھیں۔!!
آصف علی زرداری کا "پرنس چارمنگ اور برادر شہباز شریف" ، بلاول کا ری ایکشن دیکھیں۔۔!!pic.twitter.com/qn5ipNbuCk
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 21, 2024
صحافی رضوان رضی لکھتے ہیں کہ آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کو چارمنگ پرنس کہا تو بلاول شرمائے بھی، خوش بھی ہوئے اور پیار سے اپنے والد کو طرف مُڑ کے بھی دیکھا۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ ہر باپ کو اپنے بچوں کو سراہنے کی توفیق عطا کرے۔
جناب آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کو چارمنگ پرنس کہا تو بلاول شرمائے بھی، خوش بھی ہوئے اور پیار سے اپنے والد کو طرف مُڑ کے بھی دیکھا۔ اللہ ہر باپ کو اپنے بچوں کو سراہنے کی توفیق عطا کرے۔
🤲— Rizwan Razi™ (@realrazidada) February 21, 2024
ایک صارف نےلکھا کہ آصف زرداری کے پرنس چارمنگ کہنے پربلاول بھٹو کا فوری ردعمل واقعی قابل فہم تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی پرواہ کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، لیکن وہ ان کی زیادہ تعریف نہیں کرتے۔
Chairman Shb, your impromptu response was really understandable.
Dads clearly care about and love their boy children, but they don't flaunt it as much. https://t.co/S1Q22BNV6v— Malik Bilal Khan Joyia (@BKhanJoyia) February 21, 2024
جہاں صارفین کی جانب سے باپ بیٹے کے اس پیار کو سراہا جا رہا تھا وہیں ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹوکا اپنے والد سے تعلق مریم نواز اور نواز شریف سے اربوں گنا بہتر ہے۔
Bilawal relationship with his father is billion times better than maryam Nawaz and nawaz Sharifs. https://t.co/YVX8vD8RBj
— Muhammad Ibrahim (@Darth_Inherum) February 21, 2024
واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت سازی کے لیے معاملاے طے پا گئے ہیں، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں مل کر حکومت سازی کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور آصف علی زرداری کو صدر مملکت کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔