انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ایران کی پاکستان کو مبارکباد

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ٹیلی فون کیا اور ایران کی قیادت اور عوام کی جانب سے نگراں حکومت کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے برادر عوام کی جانب سے نیک خواہشات کو سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رواں ماہ کے شروع میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری مصروفیات مکمل طور پر بحال ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟