ساحل پر کھیلتے ہوئے بہن، بھائی ریت میں دھنس گئے

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ایک 7 سالہ بچی ساحل سمندر پر اپنے بھائی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ریت میں میں دھنس کر ہلاک ہوگئی۔

مغربی میڈیا کے مطابق، مریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی سلوان میٹنگلی فلوریڈا میں اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں منانے آئی تھی۔

واقعہ کے روز سلوان اپنے بھائی کے ہمراہ ساحل سمندر پر کھیل رہی تھی کہ اچانک دونوں بچے ریت کے سوراخ میں پھنس گئے اور اس میں دھنسنے لگے۔

عینی شاہدین کے مطابق، ریتلی دلدل 5 سے 6 فٹ گہری تھی اور ریسکیو اہلکاروں نے لکڑی کے تختوں کی مدد سے اسے بند ہونے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

اس واقعہ کی وائرل ہوئی ویڈیو میں ساحل پر موجود لوگوں کو کہتے سنا جا سکتا کہ وہ بچوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دونوں بچوں کو بعد ازاں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ جبکہ اس کے بھائی کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا۔

اس افسوس ناک واقعہ کے بعد ایک خاتون سیلی کراؤس نے سلوان کے خاندان کے لیے ’گو فنڈ می‘ مہم کا اہتمام کیا، جس میں ابھی تک 33 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

سیلی کراؤس کا کہنا ہے، ’یہ رقم اس معصوم بچی کو واپس نہیں لاسکتی لیکن عطیہ کی گئی رقم سلوان کو فلوریڈا سے اس کے اپنے شہر لے جانے، اس کی آخری رسومات کے اخراجات کو پورا کرنے اور اس کے خاندان پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp