7 سالہ بچے کے قتل میں ملوث کزن کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 7 سال کے بچے کو قتل کرنے والا اس کے اپنے ہی کزن کو مزید 2 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ابان کے قتل میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی آفیسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کی عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ ہوچکا ہے اور رپورٹ آنا باقی ہے۔

تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم کا نفسیاتی معالج سے معائنہ بھی کروانا ہے، اور بیان رکارڈ کرنا بھی مقصود ہے، ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیشرفت رپورٹ کے ہمراہ 2 روز بعد ملزم کو پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

16 سالہ ملزم سفیان نے میڈیا کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ مقتول ابان اپنے والد سے اس کی شکایتیں کرتا تھا، جس پر اسے ڈانٹ پڑتی تھی اور اسے اس بات پر بہت غصہ تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سفیان پر انہیں شک تھا۔ سوئم کے بعد مقتول ابان کے گھر پر اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی کہ اسی دوران ملزم رونے لگا جس پر اسے فوری طور پر تھانے منتقل کیا گیا، جہاں اس سے سوالات پوچھے گئے تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا جبکہ اس کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والی چھری بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp