پشاور میں قائم 4 احتساب عدالتیں ختم، نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پشاور کی 4 احتساب عدالتیں ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق، پشاور میں 4 احتساب عدالتیں ختم کر دی گئی ہیں۔ اب پشاور میں 8 کے بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کریں گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، ختم کی گئی  4احتساب عدالتوں میں سے 2 عدالتیں اینٹی نارکوٹکس، ایک ایف آئی اے اور ایک عدالت بینکنگ کورٹ میں تبدیل کر دی گئی ہے۔

2 اینٹی نارکوٹکس عدالتیں پشاور، اینٹی کرپشن اینڈ ایمیگریشن کورٹ ابیٹ آباد اور بینکنگ کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں کام کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp