شمالی کوریا کو ایٹمی اور میزائل پروگرام سے محروم کرنے کاامریکی فیصلہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی تائید

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے ایٹمی میزائل کے تجربات کے بعد امریکا اور خطے میں اس کے اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے مکمل محروم کرنے کے فیصلے کو ایک بار پگر دوہرایا ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے، کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کامِیکاوا یوکو، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تےیول نےجی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی نظام کو چیلنج درپیش ہے، جاپان

کامِیکاوا نے کہا کہ سہ فریقی تزویراتی تعاون اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، کیونکہ قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد اور کھلے بین الاقوامی نظام کو چیلنج درپیش ہیں۔

ملاقات میں وزرا خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے سکیورٹی تعاون اور دیگر اقدامات کے ذریعے علاقائی دفاع اور ردعمل کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنے مسلسل قریبی تعاون کی تصدیق نو کی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تینوں ممالک کا رواں سال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن ہونا سود مند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp